Select Language :

کیاشراب پیناناقض وضوہے:

سوال: (۱)ایک شخص کاوضوہے وضوکی حالت میں اس نے شراب پی لی توکیاشراب پینے سے وضوٹوٹ جاتاہے یانہیں؟

۲          اگرایک شخص نے اتنی شراب پی کہ نشہ نہ ہوااوروہ بے ہوش نہ ہواتوکیاوہ ایسی حالت میں نمازپڑھ سکتاہے ؟(خواجہ عامرحسین عفی عنہ،محلہ شاہ ولایت،سہارنپور)

الجواب حامداًومصلیاً

۱             محض شراب پینے سے وضونہیں ٹوٹتاجب تک نشہ نہ ہو۔

۲            اگرایسی حالت میں نمازپڑھے گاتونمازہوجائے گی ۔

تنبیہ:حدیث شریف میں وارد ہے کہ جوشخص شراب پئے اس کی چالیس روزکی نمازقبول نہیں ہوگی پھراگرتوبہ کرلے تواس کی توبہ قبول ہوجائے گی پھرشراب پئے توپھرچالیس روزکی نمازقبول نہیں ہوگی حتی کہ اگرچوتھی مرتبہ پئے گا تواللہ تعالیٰ اس کواہل دوزخ کی پیپ پلائیں گے۔

نیزشراب پینے والے پرحدیث شریف میں لعنت آئی ہےاوربھی مختلف وعیدیں آئیں ہیں اس لیے شراب سے حددرجہ دوررہنالازم ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

حررہ العبدمحمود غفرلہ معین مفتی مظاہرعلوم سہارنپور،۳۰؍جمادیٰ الاولیٰ ۱۳۶۹؁ھ ، الجواب صحیح:سعیداحمدغفرلہ(فتاویٰ محمودیہ:۵؍۶۷۔۶۸)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے