Select Language :

کس کس سہارے سونے سے وضوٹوٹتاہے:

سوال: (۱)دوزانوبیٹھاہواہے اورکہنیوں کاسہارازانوپردے کرسورہاہے وضوکاکیاحکم ہے؟

(۲)دوزانوبیٹھ کردونوںپیرایک طرف نکال دئیے ہیں ایک ہاتھ زمین پررکھ کرسہارالیکرسوگیا ہے کیاحکم ہے وضوکا؟

(۳)چہارزانوبیٹھ کردونوں کہنیوں کوزانوپررکھ کران کے سہارے سورہاہے وضورہایانہیں؟

(۴)چہارزانوبیٹھ کردونوں ہاتھوں کوزمین پررکھ کران سے سہارالے کرسوگیاہے وضوکاکیاحکم ہے؟

(۵)دونوں گھٹنے کھڑے کرکے دونوں بازوسے گھٹنوں کوحلقہ میں لے کرسوگیاہے وضوٹوٹایانہیں؟

(۶)سہارے سے کیامرادہے بدن،عضو،ہاتھوں یاکہنیوں کاسہارایاکسی دوسری چیزکاسہارا؟

(۷)کس سہارے سے وضوٹوٹے گاکس سہارے سے نہیں ٹوٹے گا؟فقط

الجوابحامداًومصلیاً

’’وینقضہ حکماً نوم یزیل مسکۃ: أی قوتہ الماسکۃ بحیث تزول مقعدتہ من الأرض وھوالنوم علی أحدجنبیہ أوورکیہ أوقفاہ أووجھہ وإلایزول مسکۃلاینقض وإن تعمدہ فی الصلوٰۃأوغیرھاعلی المختار،کالنوم قاعداًولومستنداًإلی مالوأزیل لسقط علی المذھب وساجداً،أومتورکاً،أومحتبیاً ورأسہ علی رکبتیہ،أوشبہ المنکب الخ،،۔(درمختار:۱۔۹۵)

۱           یہ صورت ناقض وضونہیں۔

۲          یہ صورت بھی ناقض وضونہیں۔

۳          اس سے وضونہیں ٹوٹا۔

۴          اس سے بھی وضونہیں ٹوٹا۔

۵          اس سے بھی وضونہیں ٹوٹا۔

۶          سہاراکس عبارت میں ہے جس کامطلب دریافت کرناہے وہ عبارت لکھئے۔

۷          پانچ صورتوںکاحکم معلوم ہوگیا،ان کے علاوہ جوکچھ دریافت کرناہواس کی صورت تحریر کریں ۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

حررہ العبدمحمود غفرلہ دارالعلوم دیوبند(فتاویٰ محمودیہ:۵؍۶۳تا۶۵(

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے