Select Language :

بیلین سے بول وبرازکے علاوہ خون یاپیپ نکلے توناقض وضوہے یانہیں:

سوال:    عاجزبہت ضعیف ہونے کے علاوہ اورمختلف امراض میں بھی مبتلا رہتاہے بواسیرکابھی خون اورکبھی کچھ اورمادہ کبھی کم کبھی زیادہ نکلتاہے اورکپڑاملوث ہوجاتاہے ،فتاویٰ شامی ؔ:۱؍۱۲ میں ایسے عذرکی حالت میں کپڑے کوناپاک نہ ہونے کومفتیٰ بہ بتایاہے مگرسبیلین سے خارج ہونے کوشرحؔ منیۃالمصلی کے ص : ۱۱۸ میں اس قاعدہ سے مستثنیٰ کیاہے کہ سبیلین سے خارج ہونے میں جوسیلان خون وپیپ ہویاسیلان نہ ہو مجرد ظہور سے ناقض وضوقراردیاہے غالباًنجس ہی ہوگامیری نظربہت ضعیف ہوگئی فتاویٰ پڑھانہیں جاتا،میراخیال ہوتا ہے کہ سبیلین سے بول وبرازکااگرظہورہوتویقیناناقض وضواورنجس ہے اوراگرعلاوہ بول وبرازکے خون یاپیپ نکلے توموافق پہلے قاعدہ مرقومہ کے شایدنجس اورناقض وضونہ ہو،جواب تحریرفرمائیں آپ کی تحریرمجھے اطمینان دہ ہے؟(المستفتی نمبر۱۳۲۴،مولوی محمد مشتاق احمد صاحب،ضلع کرنال،۱۹؍ذیقعدہ ۱۳۵۵؁ھ ، مطابق ۲؍ فروری ۱۹۳۷؁ء)

الجواب

مخدوم ومکرم حضرت مولانادامت برکاتہم                                    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مکرمت نامہ نے ممنون ومشکورفرمایاحق تعالیٰ آپ کے سایہ مکرمت وفیوض کوتادیرمبسوط رکھے۔(آمین) آپ کاوجودباعث برکات وخیرات ہے۔

سبیلین سے ہرخارج نجس وناقض وضوہے کم ہویازیادہ ،سائل ہویانہ ہواوررطوبتِ دبربہرصورت نجس ہے۔

 ’’وکذاالدودۃوالحصاۃإذاخرج من أحد ھذین الموضعین لاستتباع الرطوبۃ وھی حدث فی السبیلین وإن قلت ‘‘۔(غنیۃالمستملی)

اورکسی زخم سے خون یاپیپ کاتھوڑاتھوڑا نکلتا رہنا اور کپڑے کولگتارہنابیشک بقول مفتیٰ بہ نہ ناقض وضوہے اورنہ اس سے کپڑاناپاک ہوتاہے مگریہ حکم سبیلین کا نہیں ہے ۔ہاں بواسیرمیں مخرج سے باہرمسے اورمسوں کی جڑمیں قروح ہوجاتے ہیں ان میں سے جوخون یارطوبت نکلتی ہے اورکپڑے پرلگتی رہتی ہے اس کاحکم دوسرے زخموں کاہے کیوںکہ اس سے نکلنے والی رطوبت خارج من السبیلین میں داخل نہیں ہے خارج من السبیلین میں وہی رطوبت داخل ہے جومقعدکے اندرسے باہر آئے اورجوحوالی مقعدکے بیرونی مسوں یازخموں سے نکلے اس کاحکم مثل دیگراجزائے جسم سے نکلنے والی رطوبت یاخون وریم کے ہوگا۔

امیدکہ دعائے خیرمیں خادم کویادفرماتے رہیں گے۔

محمدکفایت اللہ کان اللہ لہ،دہلی۱۹؍ذی قعدہ ۱۳۵۵؁ھ۔(کفایت المفتی:۲؍۲۶۶۔۲۶۷)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے