Select Language :

دوران وضو بار بار شک کرنے والا کیاکرے:

سوال:    گذارش ہے کہ میں تبخیر کا مریض ہوںجب وضو کرنے بیٹھتا ہوں تو ہوا نیچے کو یعنی خارج ہونے کی جگہ پر عموماً اور اکثر آجاتی ہے جیسے اب نکلی اب نکلی ۔ کئی دفعہ وضو کرتا ہوں ۔ مثلاً ہاتھ دھونے کے بعد شک پڑجاتا ہے کہ کہیں ہوا خارج نہ ہو گئی ہو ۔ پھر دو بارہ ہاتھ دھونے شروع کرتاہوں ۔ کبھی منہ تک پہنچنے کے بعد شک پڑ جاتا ہے ، کبھی ایک پاؤں باقی ہوتا ہے کہ پھر نئے سرے سے وضو کرتا ہوں ۔

غرض تبخیر کا مرض بھی ہے اور کوئی چیز شک بھی ڈال دیتی ہے ۔ یہی حالت نماز میں پیش آتی ہے کبھی اس طرف دھیان جاتا ہے کہ ہوا خارج نہ ہوگئی ہو ۔ جب اکیلا نماز پڑھتا ہوں تو کوئی چیز کبھی دل میں یہ شک ڈال دیتی ہے کہ’’ سبحانک اللّٰہم‘‘ نہیں پڑھی گئی ۔ کبھی یہ شک پڑ جاتا ہے کہ ’’الحمد للّٰہ ‘‘ نہیں پڑھی گئی ۔ غرض طرح طرح اور موڑ موڑ پر شک پڑ جاتی ہے ۔ شرعاً ایسے مریض کو کیا کرنا چاہئے وضاحت سے ارشاد فرمائیں۔

الجواب

وشک فی بعض وضوئہ وھوأول ماعرض لہ غسل ذلک الموضع وإن کثرشکہ لایلتفت إلیہ وکذالو شک أنہ کبرللافتتاح وھوفی الصلوٰۃأوأحدث أومسح رأسہ أم لافإن کان أول ماعرض استقبل وإن کثریمضی۔(مراقی علی ہامش الطحطاوی:۲۶۰ (

مقعد کے قریب محض ریح کے جمع ہوجانے سے کچھ نہیں ہوتا۔تاوقتیکہ اس کے نکلنے کایقین نہ ہومحض شک کی بناپرتجدیدہر گزنہ کریںاس سے مرض بڑھے گا۔نماز میں بھی اگر کسی سورۃ وغیرہ کے چھوٹنے کا خیال آوے تواس کی طرف التفات نہ کریں جو سورۃ پہلے سے پڑھ رہے ہوں اسی کو پڑھ کر نماز پوری کر لیں ایسے خیالات کو شیطانی وسوسہ سمجھئے ۔ اسی طرح خروج ریح کا جب تک یقین نہ ہو محض شک کی بنا پر نماز نہ توڑیں ۔ ایسے شک اور وسوسہ کا علاج یہی ہے کہ اس کی طرف توجہ نہ کی جائے ۔ دفع کرنے کا بھی ارادہ نہ کریں کیونکہ اس سے یہ زیادہ چمٹے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

بندہ عبد الستار عفا اللہ عنہ، نائب مفتی خیر المدارس ، ملتان۔(خیر الفتاویٰ:۲؍۵۴۔۵۵ (

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے