Select Language :

پاخانہ کے مقام سے کیڑانکلنے پروضوٹوٹ جاتاہے:

سوال:    کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص ہے وہ جب قضاء حاجت سے فارغ ہو جا تا ہے تواس کی مقعدسے سخت خارش شروع ہوجاتی ہے اورکبھی کبھی کوئی کیڑاوغیرہ سرکوباہرنکال کراورکبھی داخل کرتاہےتوکیااس کیڑے کاسرنکالنااورپھرداخل کرناناقض وضوہے؟اوراس شخص کے پیچھے امامت درست ہے؟بینواتوجروا۔(المستفتی نعمت اللہ صاحب دارالعلوم اسلامیہ لکی مروت(

الجواب

اگریہ حقیقت ہواورمشاہدہ وغیرہاسے معلوم ہواہوکہ اس جگہ سے کیڑاسرباہرکرکے دوبارہ اندرکرتاہے تو اس سے وضوٹوٹ جاتاہے اوراس شخص کی امامت صحیح نہیں ہے.

فی الدرالمختار:(و)خروج غیرنجس مثل (ریح أودودۃ أوحصاۃ من دبر)۔وھوالموفق(فتاویٰ دیوبندپاکستان، المعروف بہ فتاویٰ فریدیہ جلددوم:۴۰۔۴۱(
کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے