Select Language :

درمیان نمازقطرہ آجائے تووضو ٹوٹ جائے گا :

سوال:    نمازپڑھنے کی نقل وحرکت میں جب کہ قطرہ آجاتاہے تووضو ٹوٹ جاتاہے یانہیں؟اوراب پھروضوکرکے اپنی بقیہ نمازاداکی جاوے،یانمازکی ضرورت نہیں ہے اورکپڑے کوبدل دے یااسی سے نمازاداکرے،جب کبھی ایساموقع ہواہے تابعدار نے نہ وضو دوبارہ کیاہے ،نہ پائجامہ بدلا ہے ،یہ شبہ ابھی تک قائم ہے اورخیال ہوتاہے کہ نمازہوتی ہے یانہیں ؟لہذا امیدوار ہوں کہ مفصل جواب سے مطلع کیاجاوں ؟

الجواب

وضو ٹوٹ جاتاہے،اس لئے دوبارہ کیاجاوے،پھرخواہ برعایت شرائط بناکی جاوے یانماز دوبارہ پڑھ لی جاوے اورروپیہ کے پھیلاومیں کپڑانجس ہوگیاہے تواس کوبھی بدلنا ضروری ہے،اس میں نمازنہ ہوگی اوراگرروپیہ کے برابرنجاست نہ لگی ہوتواسی کپڑے میں نمازہوجاوے گی،مگرعمداًاتنی ناپاکی کابھی کپڑے میں رکھنامکروہ تحریمی ہے،مگرجب کہ کثرت عذر سے کپڑے بدلنے میں حرج ہوتومضائقہ نہیں،کماہوالظاہر۔

احقرعبدالکریم گمتھلوی عفی عنہ۔۸ربیع الثانی ۴۴ھ؁،الجواب صحیح ۔ظفر احمد عفاعنہ۔۸؍ ربیع الثانی۴۴ھ؁ ۔ (امدادالاحکام جلد اول ص ۳۵۶)
کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے