Select Language :

تمباکو کھانے کے بعد وضو:

سوال:    گٹکھا ، تمباکو ، پان اور سگریٹ کے استعمال کے بعد کلی کرنے سے وضو قائم رہ جاتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہو جاتا ہے ، نیز اس حالت میں آیات قرآنی کی تلاوت کر سکتے ہیں ؟(محمدعارف اللہ،تالاب کٹہ)

الجواب

گٹکھا وغیرہ کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا ، نہ وضو میں کوئی کراہت پیدا ہوتی ہے ، البتہ اس سے منھ میں بو پیدا ہو جاتی ہے ، اس لئے قرآن مجید کی تلاوت اور نماز کی ادائیگی سے پہلے منہ اچھی طرح صاف کرنا چاہئے اور مسواک یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہئے ، تاکہ بدبو کا ازالہ ہو جائے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کچی پیاز اور لہسن کھانے والے کو مسجد میں آنے سے بھی منع فرمایا ۔چہ جائے کہ نماز جس میں اللہ تعالی سے مومن سر گوشی کرتا ہے ، اور قرآن مجید کی تلاوت،جو خاص کرمنہ اور زبان کی عبادت ہے ۔(کتاب الفتاویٰ:۲؍۳۹و۴۰)
کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے