Select Language :

وضوکرتے وقت اذان کاجواب دینے کاحکم:

سوال: اگرکوئی شخص وضوکررہاہواوراسی وقت اذان شروع ہوجائے توکیایہ شخص وضوکی دعائیں پڑھے یااذان کاجواب دے،شرعاًکون ساعمل افضل ہے؟

الجواب

وضوکرتے وقت مسنون دعائیں پڑھنااوراذان کاجواب دینادونوں سنت ہیں، لہذادونوں میں سے جوبھی چاہے پڑھ سکتاہے،تاہم اذان کاجواب دینا زیادہ بہتر ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اذان سننے والے کوسلام کاجواب دینابھی مناسب نہیں،حالانکہ سلام کاجواب دیناواجب ہے۔

قال العلامۃ الکاسانیؒ:"ولاینبغی أن یتکلم السامع فی حال الأذان والإقامۃ ولایشتغل بقراء ۃالقرآن ولابشیء من الأعمال سوی الإجابۃ ولوکان فی القراء ۃ ینبغی أن یقطع ویشتغل بالاستماع والإجابۃ"۔(بدائع الصنائع،فصل مایجب علی السامعین عند الأذان:ج۱ص۱۵۵) (فتاویٰ حقانیہ جلد دوم صفحہ۶۰۸ (

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے