Select Language :

وضوکے بعدکلمۂ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشت شہادت اٹھانا:

سوال:     وضوکے بعدکلمۂ شہادت پڑھتے وقت آسمان کی طرف انگشت شہادت اٹھاناکیساہے؟ بینواتوجروا۔

الجواب

بعض فقہا نے اس کوذکرکیاہے اوربعض نے صرف آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے کوبیان کیاہے لہذادونوں کی گنجائش ہے،اسے ضروری نہ سمجھاجائے اورنہ کرنے والوں پرنکیرنہ کیاجائے یہ محض آداب میں سے ہے۔

طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"(قولہ والإتیان بالشھادتین بعدہ)ذکرالغزنوی أنہ یشیربسبابتہ حین النظرإلی السماء"۔

یعنی آداب وضومیں سے ایک ادب یہ ہے کہ وضوکے بعدشہادتین پڑھے،غزنوی ؒنے بیان کیاہے کہ آسمان کی طرف دیکھتے وقت اپنے انگشت شہادت سے اشارہ کرے۔( طحطاوی علی مراقی الفلاح:۴۳(

شامی میں ہے:

"وزادفی المنیۃ أیضاً وأن یقول بعدفراغہ سبحانک اللّٰھم وبحمدک أشھد أن لا إلٰہ إلاأنت أستغفرک وأتوب إلیک وأشھدأن محمداعبدک ورسولک ناظراًإلی السماء"۔(شامی:۱؍۱۱۹،آداب الوضوء(

حصن حصین میں ہے:

"وإذافرغ من الوضوء رفع نظرہ إلی السماء ولیقل أشھد أن لاإلٰہ إلااللّٰہ ۔۔۔إلی قولہ ۔۔۔من توضأ فقال سبحانک اللّٰھم وبحمدک أستغفرک وأتوب إلیک کتب لہ فی رق ثم جعل فی طابع فلم یکسرإلی یوم القیامۃ"

یعنی وضوسے فارغ ہوکرآسمان کی طرف نظراٹھاکرتین مرتبہ کلمۂ شہادت پڑھے:

"أشھدأن لاإلہٰ إلااللّٰہ وحدہ لاشریک لہ وأشھدأن محمداًعبدہ ورسولہ"

اس کے بعدیہ دعا پڑھے:

"اللّٰھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین،سبحانک اللّٰھم وبحمدک أشھدأن لاإلٰہ إلاأنت أستغفرک وأتوب إلیک‘‘یایہ دعاپڑھے ’’سبحانک اللّٰھم وبحمدک أستغفرک وأتوب إلیک"

جوشخص وضوکرتے وقت مذکورہ بالادعاکرتاہے اس کے لیے(مغفرت کا)ایک پرچہ لکھ کراورپھراس پرایک مہرلگاکررکھ دیاجاتاہے ،قیامت کے دن تک اس کی مہرنہ توڑی جائے

گی(اوروہ مغفرت کاحکم برقراررہے گا)(حصن حصین عربی :۶۸۔۶۹،حصن حصین مترجم:۱۰۰،ازحضرت مولاناادریس صاحب ؒ) ہوسکے توقبلہ رخ ہوکردعاپڑھے۔

بدائع میں ہے:"ثم یستقبل القبلۃ ویقول أشھد۔۔۔۔۔۔۔۔الخ" پھرقبلہ رخ ہوکرپڑھے:"أشھدأن لاإلٰہ إلااللّٰہ وأشھدأن محمداًرسول اللّٰہ"۔(بدائع الصنائع:۱؍۳۳،آداب الوضوء)فقط واللہ اعلم بالصواب(فتاویٰ رحیمیہ:۷؍۱۴۰،۱۴۱)


کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے