Select Language :

وضو کے ہر ہر عضو کی دعا:

سوال:    جناب حضرت مفتی صاحب زید مجدکم    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت قاری رحیم بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا تھا کہ وضو کرتے وقت سارے وضو کے دوران کچھ دعائیں پڑھتے رہتے تھے ۔ مجھے بھی شوق ہے براہِ کرم وہ دعائیں لکھ دیں؟(محمداقبال ازساہیوال)

الجواب

عالمگیری ج۱ص۵ میں آداب وضو میں لکھا ہے: کہ ہر ہر عضو کو دھوتے وقت بسم اللہ پڑھی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کلی کرتے ہوئے یہ دعا پڑھے۔

۱۔         اللّٰھم أعنی علی تلاوۃ القرآن وذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔

ناک میں پانی ڈالتے وقت یہ پڑھیں۔

۲۔        اللّٰھم أرحنی رائحۃ الجنۃ ولا ترحنی رائحۃ النار۔

چہرہ دھوتے وقت یہ پڑھیں۔

۳۔        اللّٰھم بیض وجھی یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ۔

دایاں بازو دھوتے وقت یہ پڑھیں۔

۴۔        اللّٰھم أعطنی کتابی بیمینی وحاسبنی حساباً یسیراً

بایاں بازو دھوتے وقت یہ پڑھیں ۔

۵۔        اللّٰھم لاتعطنی کتابی بشمالی ولا من وراء ظھری ۔

سر کا مسح کرتے وقت یہ پڑھیں۔

۶۔        اللّٰھم أظلنی تحت ظل عرشک یوم لا ظل إلا ظل عرشک

کانوں کا مسح کرتے ہوئے یہ پڑھیں۔

۷۔        اللّٰھم اجعلنی من الذین یستمعون القول فیتبعون أحسنہ ۔

گردن کا مسح کرتے ہوئے یہ پڑھیں۔

۸۔        اللّٰھم أعتق رقبتی من النار

دایاں پاؤں دھوتے وقت یہ پڑھیں۔

۹۔        اللّٰھم ثبت قدمی علی الصراط یوم تزل الأقدام

بایاں پاؤں دھوتے وقت یہ پڑھیں۔

۱۰۔       اللّٰھم اجعل ذنبی مغفوراً وسعیی مشکوراً وتجارتی لن تبور

اور پھر ہر عضو کو دھونے کے بعد درود شریف بھی پڑھیں۔ فقط واللّٰہ أعلم

احقر محمد انور عفا اللہ عنہ، مفتی خیر المدارس، ملتان۱۰؍ ۵؍ ۱۴۰۹ھ

ادعیہ مذکورہ کا ترجمہ:

۱            اے اللہ ! تلاوتِ قرآن اور اپنے ذکر وشکر کرنے کی توفیق عطا فرما۔

۲          اے اللہ ! جنت کی خوشبو نصیب فرمااور دوزخ کی بد بو سے بچا ۔

۳         اے اللہ ! میرا چہرہ اس دن چمک دار بنا جس دن کہ کچھ چہرے سفید اور کچھ سیاہ ہوں گے۔

۴           اے اللہ ! مجھے  میرا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں عطا فرمانا اور مجھ سے ہلکا پھلکا حساب فرمانا۔

۵           اے اللہ ! مجھے میرا نامہ ٔ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پشت کے پیچھے سے ۔

۶          اے اللہ ! مجھے اس دن اپنے عر ش کے سائے میں لے لینا جس دن کہ آپ کے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔

۷          اے اللہ ! مجھے ان لوگوں میں سے بنا جو اچھی سنی ہوئی بات پر عمل بھی کرتے ہیں ۔

۸          اے اللہ ! میری گردن کو آگ سے آزاد فرما۔

۹          اے اللہ ! مجھے پل صراط پر ثابت قدم رکھنا جس دن کہ بہت سے قدم پھسل جائیں گے۔

۱۰         اے اللہ ! میرے گناہوں کو بخش دے میری کوشش کو قبول فرما اور میری تجارت کو خسارے سے بچا۔)خیرالفتاویٰ۲؍۷۱۔۷۲ (

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے