Select Language :

مسواک اور مسواک کا طریقہ :

سوال :    مسواک کس طرح کرنا چاہئے؟مسواک کیسی ہو ؟ اور مسواک رکھتے ہوئے اسے کیسے پکڑا جائے ؟

الجواب

مسواک کے سلسلے میں بہتر ہے کہ نرم ہو ، لکڑی میں جوڑ نہ ہو انگلی کے بقدر موٹی ہو ، ایک بالشت لمبی ہو ، پیلو کی ہو ، یا کسی کڑوی لکڑی کی ہو .

 مسواک کا طریقہ یہ ہے کہ دانت کے اوپری حصہ پر بھی کیا جائے ، اور نچلے حصہ پر اور ڈاڑھوں پر بھی، دائیں جانب سے مسواک کی ابتدا کرے ، کم سے کم تین بار نیچے پانی کے ساتھ مسواک پھیر نی چاہئے ، مسواک چوڑائی میں یعنی دائیں حصہ سے بائیں حصہ کی طرف کرنی چاہئے ، طول میں مسواک کرنابہترنہیں،کہ اس سے مسوڑھے زخمی ہو سکتے ہیں۔

مستحب ہے کہ مسواک کو دائیں ہاتھ سے پکڑ ا جائے اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو مسواک کے نیچے حصہ میں اور انگوٹھے کو اگلے حصہ میں مسواک کے نیچے اور باقی تینوں انگلیوں کو مسواک کے اوپر رکھ کر مسواک کی جائے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہی طریقہ مروی ہے ،لیٹی ہوئی حالت میں مسواک کرنا مکروہ ہے ، اسی طرح اگر قیٔ کا اندیشہ ہو تو مسواک نہیں کرنی چاہئے ، مسواک کے بارے میں یہ تمام تفصیلات مشہور فقیہ علامہ ابن نجیم مصری ؒ نے تحریر فرمائی ہے۔فقط(کتاب الفتاویٰ:۲؍۳۸)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے