Select Language :

خضاب والی داڑھی وضوکا حکم:

سوال:بالوںپرخضاب لگانے سے حقیقت میںبالوںکی اپنی حقیقت غائب ہوکر ان پرباریک ساپردہ آجاتاہے،کیااس سے وضوپراثرپڑتاہے؟

الجواب

بالوںپرخضاب لگانے سے کوئی تہہ نہیں بنتی اس لئے ایسے رنگ کی موجودگی میںوضواورغسل پرکوئی فرق نہیںپڑتا،جیساکہ رنگریز کے ہاتھوں پرکپڑے کورنگ دیتے وقت رنگ کالگ جانامانع وضووغسل نہیں۔البتہ اگربدن کے کسی ایسے حصہ پر جس کادھونا ضروری ہوجیسے لکڑی والا رنگ(پینٹ)لگ گیاہوتواس سے تہہ بن جانے کی وجہ سے پانی کاپہنچنا ممکن نہیں،اس لئے اس کاہٹانا ضروری ہے اوراس کی موجودگی میں وضوبھی درست نہیں۔

قال الحصکفیؒ:(و)لایمنع (ماعلیٰ ظفر صباغ و)لا(طعام بین أسنانہ) أوفی سنہ المجوف،بہ یفتیٰ… وھوالأصح۔(الدرالمختارعلیٰ صدرردالمحتار:ج۱ص۱۵۴، أبحاث الغسل)(فتاویٰ حقانیہ جلد دوم صفحہ ۵۰۳و۵۰۴)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے