Select Language :

داڑھی کے غسل وخلال کے بارے میں قول فیصل:

سوال:    خلال یا غسلِ لحیہ کا حکم شرعی کیا ہے ۔ پہلے تو یہ سنایا پڑھا تھا کہ داڑھی گھنی ہو تو صرف خلال مسنون ہے ورنہ جہاں سے چہرہ کی کھال نظر آئے اس کادھونافرض ہے۔دریافت کرنے پرایک سابق مفتی دیوبندنے اس کاطریقہ اس طرح دکھاکرسمجھا یاتھا کہ چہرہ دھوتے ہوئے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں نیچے کی جانب سے داڑھی میں داخل کرکے خلال کیاجائے ۔

پھر ایک عالم مدرس نے بتایاکہ ایک چلومیںپانی لے کر نیچے سے داخل کیاجائے اوربعض لوگوںنے غسل لحیہ کوضروری کہا۔

پھر ایک بڑے عالم نے کہا کہ امام اعظم ؒ کے اس بارے میں آٹھ قول منقول ہیں اور کنز میں گھنی داڑھی کا خلال اورغیرگھنی کا غسل جو لکھا ہے یہ تسامح ہے بلکہ بہر صورت غسلِ لحیہ ہی ضروری ہے۔ البحرالرائق میں یہی کہا گیا ہے۔ان مختلف جوابات سے تردد واقع ہو گیا ۔ مہربانی فرما کر تشفی بخش جواب دیں؟

الجواب

۱۔         لحیہ کثہ کا دھونا فرض ہے لیکن یہ سارے بالوں کے بارے میں نہیں ۔ بلکہ یہ صرف شعر غیر مسترسل کے متعلق ہے۔ صاحب بحر مختلف اقوال نقل کرتے ہوئے آخر میں لکھتے ہیں ۔

وھذاکلہ فی غیرالمسترسل وأماالمسترسل فلا یجب غسلہ ولامسحہ لکن ذکرفی منیۃالمصلی أنہ سنۃ۔( البحر الرائق: ج۱ص۱۶)

۲۔        جو داڑھی کچھ گھنی اور کچھ خفیفہ ہو اس کا حکم یہ معلوم ہوتا ہے کہ کثہ کے نیچے کا دھونا فرض نہیں اور خفیفہ والے حصے کے نیچے کا دھونا فرض ہے کیونکہ سقوط غسل کی علت’’ جزم الاستتار بالشعر‘‘ ہے۔

کمافی الدرالمختاروالشامیۃ:وفی البرھان:یجب غسل بشرۃلم یسترھاالشعراھـ وفی الشامیۃتحتہ:أما المستورۃ فساقط غسلھا للحرج۔۱ص۹۴)

الحاصل لحیہ کثہ کے بارے میں صحیح اور مفتی بہ یہی قول ہے کہ اس کے ظاہر کا دھونا فرض ہے اور باطن وداخل کا خلال سنت ہے ۔ کما فی المعتبرات ۔ فقط واللہ اعلم

بندہ عبد الستار عفا اللہ عنہ، نائب مفتی خیرالمدار س، ملتان ۔ ۱۸ ؍ ۱۰ ؍ ۱۳۸۲ ھ،الجواب صحیح۔بندہ محمدعبداللہ غفرلہ، رئیس الافتاء۔(خیرالفتاویٰ:۲؍۵۶۔ ۵۷)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے