Select Language :

داڑھی کے خلال کے بارے میں متعدد اہم مسائل

سوال(۱):وضو میں داڑھی کاخلال تین بار سنت ہے یا ایک بار ؟

(۲)       صرف ٹھوڑی کے نیچے خلال کرنا ہے یا دائیں بائیں بھی؟

(۳)      دائیں بائیں ہو تو کس طرح کرے ؟ ہتھیلی کی جانب کس طرح رہے؟

(۴)      تیمم میں خلال کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟ کس طرح اور کتنی بار سنت ہے؟

(۵)      گھنی داڑھی میں صرف اوپرہی کے حدچہرہ کے اندر والے بالوںپرپانی بہانافرض ہے یااندرونی بالوںکوجوکہ جڑسے اوپرہوںدھونافرض ہے؟(حافظ رحمت علی خان:مدرسہ عربیہ،رائیونڈ :لاہور)

الجواب

(۱)       ایک بار ۔ وھوظاہر لسکوتھم عن بیان التکرار فی موضعہ۔

(۲)       وتخلیل اللحیۃ ھو تفریق شعرھا من أسفل إلیٰ فوق. بحر) شامیہ۱ص۸۲(

اس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ پوری داڑھی کا مع جانبین کے خلال ہونا چاہئے کیونکہ داڑھی میں جانبین کے بال بھی داخل ہیں ورنہ داڑھی کے کچھ حصہ کا خلال لازم آئے گا۔

 صاحب بحر دوسرے مقام پر لکھتے ہیں۔

وظاھرکلامھم أن المراد باللحیۃ الشعرالنابت علی الخدین من عذار وعارض والذقن۔ (بحر:ج۱ص۱۶)

ویجوز أن یکون حدیث أنس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ مشعراً إلیٰ خلاف ذلک ولفظہ ’’کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا توضأ أخذ کفاً من ماء تحت حنکہ فخلل بہ لحیتہ۔ (الحدیث )) شامیۃ: ج۱ص  ۱۰۹(

(۳)      پانی کا چلو لے کر داڑھی کے بالوں میں پہنچائے اس وقت ہتھیلی گردن کی جانب ہوگی پھر بوقت خلال ہتھیلی کی پشت گردن کی جانب کرکے خلال کرے ۔( کما فی الطحطاوی شرح المراقی: ص۳۹ )

(۴)      تیمم میں خلال کرنا نظر سے نہیں گزرا بس صرف بالوں کے اوپر ہاتھ پھیرے۔

وفی الحلیۃ:یمسح من وجھہ ظاہرالبشرۃوظاہرالشعر علی الصحیح اھـ۔(عالمگیری:ج۱ص ۱۴(   

(۵)      گھنی داڑھی میں چہرے کے اندر والے بالوں پر پانی سے فرض ادا ہوجائے گا گو جڑوں کے قریب تک پانی نہ پہنچے کیونکہ ’’داخل شعراللحیۃ‘‘  محل فرض نہیں ۔

قال فی المراقی:وأبوحنیفۃومحمدیفضلانہ لعدم المواظبۃولأنہ لإکمال الفرض وداخلھالیس محلاً لہ ومثلہ فی الھدایۃ۔(مراقی:ص۳۹)فقط واللّٰہ اعلم

بندہ عبد الستار عفا اللہ عنہ،۱۱؍۵؍۱۳۸۲ھ،الجواب صحیح، محمد عبد اللہ عفا اللہ عنہ۔(خیر الفتاویٰ:۲؍۷۶۔۷۷)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے