Select Language :

چوتھائی داڑھی کامسح

سوال:    فقہاء حنفیہ کے نزدیک چوتھائی داڑھی کامسح کرنافرض ہے اورحدیث شریف میںہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھڈی کے نیچے بھی ترفرمایاتواگرچوتھائی داڑھی کامسح کرنافرض ہے توٹھڈی کے نیچے ترکرنے کی کیاضرورت ہے؟

الجواب

چوتھائی داڑھی کامسح کرنافرض ہے اورٹھڈی کے نیچے ترکرناسنت ہے۔بہترہے کہ فرض پراکتفانہ کیاجائے بلکہ سنت کے موافق عمل کیاجائے یعنی ٹھڈی کے نیچے ترکیاجائے۔ٹھڈی کے نیچے منہ کی حدمیںوضونہیں اس واسطے کہ اس کادھونافرض نہیں،ایساہی جس کی داڑھی گھنی ہوتواس کے لیے سنت ہے کہ داڑھی کے بال سے جس قدرمنہ چھپاہووہ بھی دھوئے ان دونوںامرمیں کچھ تعارض نہیںکہ چوتھائی داڑھی کامسح کرنافرض ہے اورٹھڈی کے نیچے دھوناسنت ہے یعنی اگرچوتھائی داڑھی کامسح کرلے توفرض اداہوجائے گااوروضودرست ہوجائے گامگرسنت ادانہ ہوگی توچاہیے کہ صرف مسح پر(اکتفا۔انیس)نہ کیاجائے گابلکہ ٹھڈی کے نیچے دھویاجائے۔(فتاویٰ عزیزی اردو،مطبع سعیدکمپنی لاہور:۴۹۴)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے