Select Language :

چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم

سوال:(۱) حدچہرہ کہاں سے کہاں تک ہے ،حدچہرہ کس کو کہتے ہیں؟

(۲) ٹھوڑی کے نیچے اورحلق کے درمیان میں جوعضوہے وہ حدچہرہ ہے یاخارج ہے؟ (۳) وضو میں گھنی داڑھی کے جڑوں کاکس قدر خشک رہنامعاف ہے؟(۴)گھنی داڑھی سے جڑوں کااوربالوں کادھونافرض ہے یاواجب یاسنت ہے،کیاہے؟(۵)گھنی داڑھی سے چندبال خشک رہ گئے تووضو درست ہوگایانہیں بالوں کاکس قدر خشک رہنامعاف ہے؟(۶)داڑھی بھگونے کے لئے چلومیں پانی لے کر خو ب بھگو دے ،یاصرف جس پانی سے منھ دھویاجاوے وہی پانی کافی ہے؟

الجواب

(۱)       چہرہ کی حد عرض میں ایک کان سے دوسرے کان تک ہے ،اورلمبائی میں سرکے بالوں سے لیکر ٹھوڑی کے نیچے حلق تک ہے۔

(۲) گھنی داڑھی کے بالوں کی جڑوں کاترکرنافرض نہیں ہے،بلکہ اوپراوپرکے بالوں کادھونافرض ہے۔(۳)ٹھوڑی کے نیچے اورحلق کے درمیان جوعضوہے وہ بھی چہرہ میں داخل ہے۔(۴)جوپانی چہرہ پرڈالاجاتاہے اگراس سے ڈاڑھی کے اوپر کے بال خوب تر ہوجاویں توعلیحدہ چلولینے کی ضرورت نہیں۔(۵)گھنی داڑھی کے بیچ میںبال خشک رہیں توحرج نہیں،اوپرکے بال تر ہوجاناچاہئے،واللہ اعلم

۸؍رجب۴۱ھ(امدادالاحکام جلد اول ص :۳۴۳)

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے