Select Language :

وضوء کے فرائض وسنن

سوال:    کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ وضومیںکتنے فرائض اورکتنی سنتیں ہیں،تشریح فرمائیں؟

الجواب حامداً ومصلیاً

وضوکے فرائض چارہیں:

(۱)چہرہ کادھونا(۲)دونوںہاتھ کہنیوںسمیت دھونا(۳)چوتھائی سرکامسح کرنا (۴)دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا۔ (کذافی نورالإیضاح:ص۳۰ (

اوروضوکی سنتیںاٹھارہ ہیں جیساکہ علامہ شرنبلالیؒ نے بیان فرمایاہے:

(۱(دونوں ہاتھوں کاگٹوں تک دھونا (۲)شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا(۳)مسواک کرنا(۴)تین مرتبہ کلی کرنا(۵)تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنا (۶)مضمضہ اوراستنشاق میں مبالغہ کرنا(۷)گھنی ڈاڑھی میں خلال کرنا (۸)انگلیوںمیں خلال کرنا(۹)ہرعضوکوتین تین مرتبہ دھونا(۱۰)ایک مرتبہ پورے سرکامسح کرنا(۱۱)دونوں کانوں کامسح کرنا(۱۲)ہرعضوکورگڑکردھونا(۱۳)ہردوسرے عضو کوپہلے عضوکے خشک ہونے سے پہلے دھونا (۱۴)نیت کرنا(۱۵)ہرعضوکی جوترتیب قرآن مجیدمیں بیان کی گئی ہے اسی ترتیب سے دھونا(۱۶)جس عضوکی تعداددوہے،اس میں داہنے کوپہلے دھونا(۱۷)ہاتھ اورپیرکوانگلیوں کی جانب سے دھونا (۱۸)گردن کامسح کرنا۔(کذافی نورالایضاح:۳۴)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

حررہ العبدحبیب اللہ القاسمی(حبیب الفتاویٰ:۱؍۳۳ (

کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے