Select Language :
تعارف

ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن
کٹہری،پوسٹ ساٹھی ضلع مغربی چمپارن

شخصیت کی تعمیرآدمی کے کاموں میں سب سے اہم کام ہے،انفرادی زندگی میں بھی اورجماعتی زندگی میں بھی،جماعتی زندگی کاسدھاربھی اس کاطالب ہے،اس لیے کہ سماجی تمدن کی تعمیرکالازمی تقاضاہے کہ معمارخودبھی اپنی تعمیرکرے،بے ترتیب انفرادیت کومرتب سیرت بناجائے اوراس سیرت کوجانے بوجھے بالارادہ اقدارمطلقہ کی چاکری میں لگاکراخلاقی شخصیت کے مرتبہ بلندپرپہونچایاجائے>۔

شخصیت کی تعمیرکے اس کام کوجس اہتمام،جس انہماک،جس خلوص اورجس شیفتگی سے ہمارے ملک کے علماء ومشائخ اورصوفیاء نے انجام دیااورجس وسیع پیمانہ پرلوگوں کی مدداوررہنمائی کی،وہ بے حداہم ہے،ان کے کارناموں اورخدمات،ان کی تعلیمی وتربیتی کوششوں سے واقفیت،آج بھی تعمیرسیرت کے کام میں مددگارہے،موجودہ دورمیں قوم اپنے اکابرومشائخ کے کارناموں اوران کی شخصیتوں کوبھی اپنی پست سطح پرلے آئی ہے،چنانچہ ان مردان خداکی طرف طرح طرح کے من گھڑت افسانے منسوب کرکے سمجھتے ہیں کہ ان کارتبہ بڑھارہے ہیں اورافکاروکردارکے اس انمول خزانہ کی طرف نظراٹھاکربھی نہیں دیکھتے، جن سے انہوں نے انسانی زندگی کومالامال کیاہے،زمانہ بدل رہاہے،نظریں حقیقت کی متلاشی نظرآتی ہیں۔

اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اکابرعلماء کے اعمال واقوال کی اہمیت وافادیت کوعوام کے روبرولایاجائے، مغربی چمپارن میں ساٹھی اورکٹہری کی سرزمین علماء،بزرگوں اورصوفیوں کامرکزرہی ہے، یہاں حضرت مولاناریاض احمدسنت پوری،حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب امیرشریعت خامس امارت شرعیہ جیسے بزرگ صوفیوں کاورودمسعودہوتارہاہے، اسی مناسبت سے یہاں’’ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘کاقیام زیادہ مناسب محسوس ہوا،اورکام بھی شروع کردیاگیا،ادھرگذشتہ کئی برسوں سے اسٹڈی اورریسرچ کاکام ہورہاہے،اسی اہمیت کے پیش نظرمحترم وزیراعلی بہارجناب نتیش کمارنے ۱۶؍جولائی ۲۰۱۲ء کوصوفی سرکٹ،اسٹڈی وریسرچ سنٹرکے لیے عمارت کی بنیادبھی رکھی۔

یہ ایک علمی وتحقیقی ادارہ ہے،جوخانقاہ ریاضیہ کے احاطہ میں بین المذاہب تعلقات کوبہتربنانے کے لیے کوشاں ہے اورآپسی تبادلہ افکارکے لیے ایک فورم مہیاکرتاہے اوراس کے مقاصدکے لیے علماء،مشائخ،دانشور اورمختلف افرادکی ٹیم رضاکارانہ طورپرمصروف عمل ہے اوراس کی ضروریات باہمی تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔یہاں ایک وسیع قطعہ اراضی دستیاب ہے،جس پرایک مکمل اسٹڈی وریسرچ سنٹرکی عمارت کانقشہ تیارہے،ضرورت ہے کہ اس کی تعمیرکے لیے اصحاب علم ومال توجہ کریں،تاکہ تعمیرمکمل ہوسکے۔


ممبران:
اغراض ومقاصد
کتب ورسائل

قرآن
حدیث
اسلامیات
سیرت رسولؐ
عقیدہ
فقہ
تصوف
تقریر

سوال/جواب

تمباکو کھانے کے بعد وضو:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
تمباکونوشی اورنسوارکشی سے وضوٹوٹتاہے یانہیں:
شراب پینے کے بعدنشہ آجائے تووضوٹوٹ جاتاہے:
وضوء کے فرائض وسنن
وضو میں واجبات
چہرہ کی حد کہاں سے کہاں تک ہے اور داڑھی کے غسل کاحکم
گنجے سروالے آدمی کے چہرے کی حدود کاحکم
پیشانی کے اوپرکے حصہ میں بال نہ ہوں تووضومیں چہرہ کہاں تک دھوناچاہیے
عورت کے ناک،کان میں سوراخ ہوتووضومیں پانی پہنچاناضروری ہے یانہیں

         آگے پڑھئے